13 ستمبر، 2014، 4:34 PM

مصر

مصر کا داعش کے خلاف اتحاد میں شامل ہونے سے انکار

مصر کا داعش کے خلاف اتحاد میں شامل ہونے سے انکار

مہر نیوز/13 ستمبر/ 2014 ء :باخبـر ذرائع کے مطابق مصری حکام نے کہا ہے کہ مصر داعش مخالف اتحاد میں شامل ہونے کے خلاف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ مصر داعش مخالف اتحاد میں شامل ہونے کے خلاف ہے۔ مصر حکام کا کہنا ہے کہ مصر کے لئے داعش کے خلاف فوج بھیجنے کے کوئی امکان نہیں ہیں کیونکہ مصر داخلی سطح پر دہشت گردوں کے ساتھ لڑ رہا ہے۔

ادھر ترک حکام نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ہونے میں زيادہ دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی اپنے فوجی اڈوں کو داعش کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ ماہرین امریکی وزير خارجہ کے ترکی کے دورے کو ناکام قراردے رہے ہیں۔

News ID 1840602

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha